ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ایس پی لیڈر نے اکھلیش کو لکھا، باپ کو گالیاں پڑتی رہیں اور آپ ہنستے رہے

ایس پی لیڈر نے اکھلیش کو لکھا، باپ کو گالیاں پڑتی رہیں اور آپ ہنستے رہے

Mon, 03 Apr 2017 21:02:47  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 3؍اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )یوپی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اکھلیش یادو کو مسلسل مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پہلے والد ملائم سنگھ نے ان پر حملہ بولا تھا اور اب ایک اور ایس پی لیڈر نے ان پر لیٹر بم پھوڑا ہے۔سماج وادی پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے سابق رکن سدھیر سنگھ نے خط میں لکھا ہے کہ گھمنڈ تو راون کا بھی نہیں رہا ،تو ہم آپ کیا چیز ہیں؟ شکست سے آپ نے کوئی سبق نہیں لیا ہے،آپ کو اپنے کچھ لوگوں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایس پی لیڈر نے لکھا کہ آپ شکست کا ضلعی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں، لیکن آپ کو 5سالوں سے آپ کی حکومت چلانے والے 9رتنوں کے گروپ کا بوتھ وار جائزہ لینا چاہیے ۔جن کے پاس سائیکل نہیں تھی، وہ اب بی ایم ڈبلیو کے قافلے میں چل رہے ہیں۔آپ کے 9رتنوں نے آپ کو یہ سمجھا دیا کہ آپ کی لہر 2014کی مودی لہر سے بھی زیادہ چل رہی ہے اور آپ ان چاپلوسوں کی طرف سے پیدا کی گئی تصوراتی لہر میں غوطے لگا کر دوبارہ وزیراعلی بننے کا خواب دیکھتے رہے۔اس گھمنڈ میں چور ہوکر آپ نے جدوجہد کے بل بوتے پارٹی کو کھڑے کرنے والے شیو پال یادو کو دو دو بار بے عزت کرکے باہر نکال دیا

۔سدھیر نے آگے لکھا کہ جس ملائم سنگھ نے اپنی زندگی بھر کی کمائی آپ کو سونپ دیا ، رام گوپال یادو کے کہنے پر انہیں صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، یکم جنوری کو جنیشور مشر ا پارک میں ہوئی کانفرنس آپ کے زوال کی وجہ تھی ۔اس دن کافی سماجوادیوں کے گھر چولہے نہیں جلے ۔آپ کے سامنے انکل اور آپ کے والد کو گالیاں پڑتی رہیں اور آپ مسکراتے رہے،آپ گھمنڈ میں اتنے چور تھے کہ چار چار بار رکن اسمبلی رہے لوگوں کا ٹکٹ کاٹ کر کل کے لڑکوں کو ٹکٹ دے دیا۔اس خط میں اکھلیش کے کام کو لے کر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔اس سے پہلے شیو پال نے اکھلیش پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ جو اپنے ماں باپ کا احترام نہیں کرتا وہ زندگی میں ترقی نہیں کر سکتا۔

ساتھ ہی یہ بھی کہاں کہ نئی نسل کو اخلاقیات اور روایات پر چلنا چاہیے ۔اس سے قبل ملائم سنگھ نے بھی اپنے آبائی ضلع مین پوری میں پارٹی کے ایک پروگرام میں اکھلیش کے بارے میں کہا تھا کہ جو اپنے باپ کا نہیں ہو سکا، وہ کسی کا کیا ہوگا؟ملائم نے کہا کہ انہوں نے الیکشن جیتنے پر اکھلیش یادو کو وزیر اعلی بنایا، ملک میں کسی اور لیڈر نے اب تک ایسا نہیں کیا ،لیکن اکھلیش نے اپنے چچا کو ہی کابینہ سے ہٹا دیا،ملائم نے حالیہ انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی پر بھی بات کی۔


Share: